ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گاتا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا چھوٹی عمارتوں میں قائم سکولز سے متعلق بڑا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چترال، سوات، ملاکنڈ، دیر اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر کراچی میں زیادہ تر دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *