طالبان کو پاکستان لانیوالی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، وزیردفاع

طالبان کو پاکستان لانیوالی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایک بیان میں وزیردفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے ، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں ، 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے واضح کیا  کہ وقت آگیا ہے افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں، یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی انجام کو پہنچا دیے گئے، سکیورٹی ذرائع

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان دہائیوں سے یہاں رہ رہے ہیں، کئی ارب پتی ہوگئے، دہشتگردوں کو پناہ گاہیں دینے والوں کوجواب دینا پڑے گا، دہشتگردی کی مذمت نہ کرنے والوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا،  مذاکرات کے باوجود سرحد پار سے پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی ، اب پناہ گاہیں دینے والوں کے خلاف ملک کے اندر بھی کارروائی ہوگی،  افغانستان کوبھی یہی پیغام ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *