افغانستان میں ایئر اسٹرائیک کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا جواب دیا؟

افغانستان میں ایئر اسٹرائیک کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کیا جواب دیا؟

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے حالیہ آپریشنز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ثبوت کے طور پر تصاویر اور ویڈیو دستاویزات بھی پیش کیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے خوارجیوں اور دہشت گردوں سے بات کرنی چاہیے، خیبر پختونخوا کے بہادر سپوت گورننس گیپ کو اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے افغانستان میں حملہ کرنے اور مفتی نورولی محسود کے مارے جانے سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان کو بیس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزراء بھی افغانستان گئے اور وہاں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار وہاں موجود ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام کے تحفظ کے لیے جو اقدامات ضروری ہوں گے وہ کیے جائیں گے، اس بارے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل حملہ: ٹارگیٹڈ ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی ہلاکت کی تصدیق: افغان صحافی بلال سروری کا دعویٰ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *