مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 578 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 924 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں سونا اب تک 53 فیصد مہنگا ہوچکا ہے، جبکہ 2024 میں اس کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے پیشِ نظر سونا ایک محفوظ اثاثہ تصور کیا جا رہا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جلد 5,000 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا عوام کی پہنچ سے باہر، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ بنا لیا

سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی جانب سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔

امریکی حکومت کی شٹ ڈاؤن اب آٹھویں روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث اہم اقتصادی اعداد و شمار کی اشاعت مؤخر ہوگئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *