نوبیل ایوارڈ وینزویلا کے عوام اور صدر ٹرمپ کے نام کرتی ہوں، ماریہ کورینا مچاڈو

نوبیل ایوارڈ وینزویلا کے عوام اور صدر ٹرمپ کے نام  کرتی ہوں، ماریہ کورینا مچاڈو

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں وینزویلا میں آزادی اور جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوارڈ ملنے کے بعد ماریہ کورینا مچاڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ انعام تمام وینزویلین عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہے، جو ہماری آزادی کی منزل حاصل کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “یہ اعزاز تمام وینزویلین عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہے، جو ہماری آزادی حاصل کرنے کی کوششوں کے لیے ایک نیا حوصلہ ہے۔ ہم فتح کے دہانے پر ہیں اور آج، پہلے سے زیادہ، ہم صدر ٹرمپ، امریکی عوام، لاطینی امریکا کے عوام اور دنیا کی تمام جمہوری اقوام کو اپنے بنیادی اتحادی سمجھتے ہیں تاکہ آزادی اور جمہوریت کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔”

ماریہ کورینا مچاڈو نے مزید کہا کہ وہ یہ انعام وینزویلا کے مصیبت زدہ عوام اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کرتی ہیں جنہوں نے ان کی جدوجہد میں فیصلہ کن حمایت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: امن کا نوبل انعام وینز ویلا کی ماریہ کورینہ کے نام

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز وینزویلا کے عوام کے حوصلے اور جمہوری اقدار پر یقین کا مظہر ہے، جو اپنے ملک میں آزادی، انصاف اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *