مہنگائی بے قابو ! گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی بے قابو ! گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے،  گھی اور آٹا بھی مزید مہنگا ہو گیا۔

ملک میں مہنگائی کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آ گیا ہے ، پہلے ہی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو چکا تھا، اب یہ نئی قیمتیں متوسط اور غریب طبقے کے لیے مزید مشکلات لے آئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.34 فیصد ہو گئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 6 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں، 21 مہنگی جبکہ 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈے، مرغی، پیاز، گھی اور آٹا مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر ملز ایسوسی ایشن نےچینی کی قیمت میں تشویش ناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 8.92 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.25 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 5.74 فیصد، پیاز کی قیمت 7.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.86 فیصد، گھی کی قیمت میں 0.86 فیصد، گڑ کی قیمت میں 1.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سستی ہونے والی اشیاء میں آلو، ٹماٹر، ایل پی جی اور دال چنا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  آلو کی قیمت میں 0.93 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 11.34 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 1.29 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.35 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزمرہ کی ضروری اشیاء جیسے گھی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں متوسط اور غریب طبقے کے لیے کچن کا خرچ سنبھالنا مشکل بنا رہی ہیں،  عوام حکومت سے فوری ریلیف اقدامات اور قیمتوں پر کنٹرول کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ زندگی کا پہیہ رواں رہ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *