ایران کیخلاف فوجی کارروائی فوری روکی جائے: چین کا اسرائیل سے مطالبہ

ایران کیخلاف فوجی کارروائی فوری روکی جائے: چین کا اسرائیل سے مطالبہ

بیجنگ:چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی فوری روکی جائے۔

چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایران پر حملوں کی مخالفت اور تنازع کے حل کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کو مزید پھیلنے اور بے قابو ہونے سے روکنا ہوگا، چین نے پرامن جوہری توانائی کا حصول ایرانی حق قرار دیدیا، شہریوں پر حملوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تمام فریقین جنگی کارروائیاں روکیں، ایرانی جوہری مسئلہ سیاسی اور سفارتی حل کی طرف جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی،ٹرمپ

ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین ملٹری آپریشنز بندکریں اور جنگ کوپھیلنے سے روکیں، طاقت کا اندھا دھند استعمال قبول نہیں کیا جا سکتا، ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائزحق کو تسلیم کرتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلہ بلآخر سیاسی اور سفارتی حل کی طرف لوٹےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *