ہنڈا ICON-e اب بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں

ہنڈا ICON-e اب بغیر سود کے آسان اقساط  پر حاصل کریں

نجی بینک نے اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے ہنڈا ICON-e الیکٹرک اسکوٹر کے لیے ایک نئی فنانسنگ آفر متعارف کروا دی ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین بغیر سود (0 فیصد مارک اپ) کے آسان ماہانہ اقساط میں یہ اسکوٹر خرید سکتے ہیں۔

ہنڈا ICON-e کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ سہولت بینک الفلاح کے اسمارٹ بینکنگ سلوشن (SBS) کے تحت دستیاب ہوگی۔ اس فنانسنگ اسکیم کے مطابق 3 یا 6 ماہ کی مدت پر سود کی شرح 0 فیصد رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 9 سے 36 ماہ کی قسطوں کے لیے مارک اپ ریٹ 2.5 فیصد سے 5.25 فیصد کے درمیان ہوگا، جو مدت کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، 3 ماہ کی قسط کے لیے پراسیسنگ فیس 5 فیصد اور ماہانہ قسط 1 لاکھ 39 ہزار 967 روپے ہوگی۔ 6 ماہ کے لیے پراسیسنگ فیس 8 فیصد جبکہ ماہانہ قسط 69 ہزار 983 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 9 ماہ کی مدت کے لیے مارک اپ ریٹ 2.5 فیصد، پراسیسنگ فیس 2.5 فیصد اور ماہانہ قسط 54 ہزار 845 روپے ہوگی۔ 12 ماہ کی مدت میں یہی مارک اپ اور پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی جبکہ ماہانہ قسط 43 ہزار 185 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کیجانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

18 ماہ کے لیے مارک اپ ریٹ 3.5 فیصد، پراسیسنگ فیس 3.5 فیصد اور ماہانہ قسط 31 ہزار 539 روپے ہوگی۔ 24 ماہ کی مدت میں مارک اپ 5 فیصد، پراسیسنگ فیس 5 فیصد اور ماہانہ قسط 25 ہزار 729 روپے طے کی گئی ہے۔ جبکہ 36 ماہ کی قسطوں کے لیے مارک اپ ریٹ 5.25 فیصد، پراسیسنگ فیس 5.25 فیصد اور ماہانہ قسط 19 ہزار 445 روپے ہوگی۔

مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح پر 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا اٹلس ہنڈا کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہنڈا ICON-e کمپنی کی پہلی مکمل الیکٹرک اسکوٹر ہے، جو خاص طور پر شہری علاقوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس میں جدید اور ہلکا پھلکا ڈیزائن، زیرو ایمیشن پاور ٹرین اور کم لاگت کی خصوصیات شامل ہیں، جو پاکستان کے بڑے شہروں میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی 125 موٹر سائیکل صرف 14 ہزار 100 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *