پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی اغوانڈو پوسٹ کو مکمل تباہ کردیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں موجود داعش اورخوارج کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا ہے۔