پاکستانی فورسزکی مؤثر اور شدید جوابی کاروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک ،خارجی تشکیلیں تتر بتر

پاکستانی فورسزکی مؤثر اور شدید جوابی کاروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک ،خارجی تشکیلیں تتر بتر

پاک فوج کی مؤثر اور شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغانستان کے اندر موجود داعش اور خوارج کی تشکیلیں تتر بتر ہو گئیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر فراہم کرنے میں ناکام رہیں اور متعدد افغان چوکیاں اور دہشت گرد ٹھکانے بھاری نقصان سے دوچار ہوئے۔

رپورٹس کے مطابقافغان عبوری حکومت کی سرپرستی میں سرگرم خوارج اور داعش کے ٹھکانوں کو پاک فورسز کی جانب سے انتہائی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کارروائی میں آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران افغان فورسز کے وہ ہیڈکوارٹرز بھی نشانے پر ہیں جو ماضی میں داعش اور فتنہ الخوارج کے عسکری نیٹ ورکس کو پناہ اور تعاون فراہم کرتے رہے ہیں۔

کارروائی کا مقصد پاکستانی سرحدی علاقوں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ اور افغان سرزمین سے ہونے والی دشمنانہ سرگرمیوں کا سدباب ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *