ڈرامے کا آغاز افغانستان نے کیا تھا، یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا، سیکورٹی ذرائع

ڈرامے کا آغاز افغانستان نے کیا تھا، یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا، سیکورٹی ذرائع

افغانستان نے حالیہ سرحدی کشیدگی میں بھارت کی پلے بک سے ایک نیا حربہ اپنایا ہے فائرنگ کم، شور زیادہ ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب مکمل عزم اور بھرپور قوت سے دیا جا رہا ہے۔

زمینی حقائق اس پروپیگنڈے سے بالکل مختلف ہیں افغانستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے فوجی سہولت کاروں کے متعدد ٹھکانے اور پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ افغان اہلکار اپنی چوکیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز کاپاک افغان بارڈر پر آپریشن، مزید 17 خارجی جہنم واصل

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کی جانے والی نام نہاد کارروائی بری طرح ناکام ہو چکی ہے کیونکہ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پلے بک کے عین مطابق افغان وزارتِ دفاع کے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز نے رات 12 بجے آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ موقف اختیار کیا کہ اگر پاکستان کارروائیاں روکتا ہے تو وہ بھی حملے نہیں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی اغوانڈو پوسٹ کو مکمل تباہ کردیا

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی اشتعال انگیزی یا سرحدی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا اور افغانستان کی ہر جارحانہ کوشش کا جواب مکمل قوت سے دیا جائے گا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے دشمن کے متعدد ٹھکانے مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر واضح کر دیا ہے کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *