پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کی طرف سے کی گئی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں بھرپور اور مؤثر جوابی کاروائی جاری ہے۔
تازہ کارروائیوں میں جنڈوسر نامی افغان پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اس پوسٹ کو خارجی دہشت گرد عناصر کی سہولت اور پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔
سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مکمل احتیاط برتی جا رہی ہے تاکہ صرف وہ افغانی پوسٹس نشانہ بنیں جو خارجی عناصر کو پناہ یا معاونت فراہم کر رہی ہیں یا جنہیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔
تباہ شدہ جنڈوسر پوسٹ کی ویڈیو مناظر میں دیکھی جا سکتی ہے، جن میں چوکی کی تباہی اور وہاں موجود سازوسامان کے بکھر جانے کے مناظر واضح ہیں۔