منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک ،درجنوں خارجی ہلاک،افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک ،درجنوں خارجی ہلاک،افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران افغان طالبان کے ایک ساتھی نے پاک فوج کے سامنے خود کو پیش کر کے ہتھیار ڈال دیے واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کی تحویل میں جانے کے بعد پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ؍افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر،پاک افغان سرحد پر فائرنگ،گٹھ جوڑ واضح ہوگیا
پاک فوج نے طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ (بٹالین ہیڈکوارٹر) پر کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں متعدد طالبان اور غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے بعد بیشتر افغان طالبان اہلکار اپنی چوکیوں کو چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:خارجیوں اور افغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی،فتنہ الخوارج کا مرکز کھرچر  فورٹ مکمل تباہ

افواجِ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے مختلف سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںویڈیو فوٹیج میں کنڑ کے قریب واقع افغان پوسٹ کو نشانہ بنتے اور مکمل طور پر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہےجہاں دھماکوں اور آگ کے شعلے نمایاں ہیں۔

اسی طرح، درانی کیمپ پر بھی ایک اور ہدفی کارروائی میں پاک فوج نے اہم کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر مسمار ہو گئے۔

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے انگوراڈہ سیکٹر سمیت متعدد افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فوجی جوان افغان چوکیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ افغان اہلکار علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اب تک 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *