سینئر صحافی کامران شاہد کے بیان سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانے والا آزاد ڈیجیٹل کا لیبل لگا پوسٹر جعلی ہے

سینئر صحافی کامران شاہد کے بیان سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانے والا آزاد ڈیجیٹل کا لیبل لگا پوسٹر جعلی ہے

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر آن لائن گردش کرنے والے ایک ایسے جعلی پوسٹر کے بارے میں خبردار کیا ہے جو غلط طور پر ’آزاد ڈیجیٹل‘ کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے یہ پوسٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’ایکس‘ پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والا جعلی پوسٹر سینئر صحافی کامران شاہد کا ہے جس پر تحریر ہے کہ (آرمی چیف کو جی ایچ کیو میں نظر بند کردیا گیا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے ہوسکتا ہے جبرا استعفیٰ لے لیا جائے )

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ پوسٹر جعلی ہے، جو کہ صحافتی ادارے ’آزاد ڈیجیٹل‘ کے لیبل کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جیسا کہ پوسٹر کی ’زبان ‘ سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آزاد ڈیجیٹل ایک معتبر صحافتی ادارہ ہے جو اس طرح کی زبان کسی بھی طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ یہ ’پوسٹر‘ جعلی ہے اور اسے کچھ پی ٹی آئی سے وابستہ ہینڈلز کی طرف سے پھیلا یا جا ر ہا ہے۔ اس کا آزاد ڈیجیٹل سے کوئی تعلق نہیں ہے جو اس پوسٹر کو ریٹویٹ یا شیئر کریں گے قانونی کارروائی ان عناصر کے خلاف کی جائے گی۔

آزاد فیکٹ چیک نے وضاحت کی ہے کہ یہ متنازع پوسٹر آزاد ڈیجیٹل کی جانب سے نہیں بنایا گیا، اور کامران شاہد کے نام پر جو بیانات درج ہیں، وہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

جعلی اور اصلی مواد کے فرق کو واضح کرنے کے لیے آزاد ڈیجیٹل نے تصدیق کی کہ ان کے تمام اصلی پوسٹرز کے نیچے بائیں کونے میں ‘فیک چیکر’ کا لیبل ہوتا ہے، جو ماخذ کی نشاندہی کرتا ہے اور معلومات کی درستی کی علامت ہے۔

آزاد ڈیجیٹل سوشل میڈیا صارفین اور عام لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی معلومات شیئر کرنے سے پہلے احتیاط کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ تصدیق شدہ معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔ یہ ادارہ غلط معلومات کے خلاف مسلسل کام کر رہا ہے اور مشتبہ پوسٹس کی رپورٹنگ کی درخواست کرتا ہے تاکہ اصل حقائق کی سالمیت برقرار رکھی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *