وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 50 سال سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو واپس اپنے وطن جانا ہوگا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ افغان مہاجرین کی موجودگی معیشت پر اثر ڈال رہی ہے اور ضروری ہے کہ ملک کے معاشی شعبے جیسے تنور، ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر اور تعمیرات کو دوبارہ مستحکم کیا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاک افغان سرحد کو بھی مستحکم اور محفو ظ بنایا جانا چاہیے تاکہ کوئی بغیر اجازت سرحد عبور نہ کر سکے۔
انہوں نے پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی شرانگیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے۔
اگر سرحد کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان بھی سخت جواب دے گا وزیر دفاع نے مزید کہا کہ افغانستان کو متعدد بار اطلاع دی گئی لیکن مؤثر اقدام نہ ہوا ۔
افغان حکومت دراندازی روکنے کی ضمانت دینے کے لیے تیار نہیں تھی ہندوستان کی شمولیت کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی، جس پر پاکستان نے گزشتہ شب فوری ردعمل دیا۔