امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے اور اسے بھی ختم کرانے کی وہ کوشش کریں گے۔
امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے ائیر فورس ون میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نےکہاکہ وہ جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔ ٹرمپ کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں نوبل انعام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2024 کے لیے مختص تھا، تاہم 2025 میں بھی ان کے کئی بڑے کام مکمل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔
اس سے قبل غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے اور یہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ لکا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔