پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

 چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں مغربی سرحد کی موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران انہیں جاری آپریشن غضب للحق میں ہونے والی تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر  کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور افواج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ دورے کے دوران انہیں سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری کارروائیوں اور سرحدی انتظامات کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ انہیں آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل کو دنیا ویسے ہی فائٹر نہیں کہتی، یہ بہت کلیئر ہے کہ کیسے جواب دینا ہے،سیکورٹی ذرائع

 فیلڈ سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا،انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے افواج کے عزم کو قابل تحسین قرار دیا۔

فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔

پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاکستان افغانستان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری اور باہمی ہم آہنگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *