پاک افغان کشیدگی پر بھارت کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب، شمالی وزیرستان کے شہری نے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

پاک افغان کشیدگی پر بھارت کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب، شمالی وزیرستان کے شہری نے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر جھوٹ، جعلی خبریں اور مصنوعی ذہانت  (اے آئی) پر مبنی منفی پروپیگنڈا کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے نہ صرف فیک نیوز پھیلائی بلکہ اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر تیار کر کے پاکستان کے خلاف ایک منظم مہم چلا دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہندو مسلم فسادات : گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب

بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب

بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے رہائشی اور سیاسی و سماجی کارکن عادل داوڑ کو “پاک فوج کا میجر” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر جھڑپ میں شہید ہو چکے ہیں۔ اس مقصد کے لیے بھارتی میڈیا نے عادل داوڑ کی ایک جعلی تصویر نشر کی، جس میں انہیں فوجی وردی پہنے دکھایا گیا۔

شہری عادل داوڑ کا ویڈیو بیان

بھارتی پروپیگنڈا پر ردعمل دیتے ہوئے، عادل داوڑ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تمام جھوٹے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام عادل داوڑ ہے اور میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا ایک سیاسی و سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری اے آئی کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصویر چلائی ہے، جس میں مجھے پاک فوج کی وردی میں میجر ظاہر کیا گیا اور کہا گیا کہ میں پاک افغان بارڈر پر شہید ہو گیا ہوں‘۔

عادل داوڑ نے کہا کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں اور اس طرح کی جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔

صحافت کے اصولوں کی پامالی

عادل داوڑ نے بھارتی میڈیا کی اس حرکت کو ’صحافت اور صحافتی اصولوں کی توہین‘ قرار دیا اور کہا کہ بھارت کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ دنیا کے سامنے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ کو بھی عیاں کرتا ہے۔

فالس فلیگ آپریشنز کی روایت

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ گھڑا ہو۔ ماضی میں بھی پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے دوران بھارتی میڈیا نے جعلی تصاویر اور جھوٹے دعوؤں کے ذریعے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کروائی تھی۔ بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف ایک تسلسل سے جاری ہے، جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان غزہ نہیں ایٹمی پاورہے، فلموں سے باہر آجائیں، سابق بھارتی جنرل کا گودی میڈیا کو منہ توڑ جواب

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا فیک نیوز نیٹ ورک اور اے آئی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا خطے میں قیامِ امن کی راہ میں ایک سنگین رکاوٹ ہے۔ پاکستان کے باشعور شہریوں کی بروقت وضاحت اور سچائی سامنے لانے سے بھارت کے جھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *