حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اب بھی موقع موجود ہے، کیونکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کا پورٹل 17 اکتوبر کی شب بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد مزید بکنگ ممکن نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم میں اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ 16 ہزار نشستیں اب بھی باقی ہیں۔ وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے احکامات کے تحت اس اسکیم کی مدت میں توسیع ممکن نہیں ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے حج بکنگ کے عمل میں تیزی لانے کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی جاری کی ہے۔ اب تک 25 دنوں میں صرف 23 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل کی جا سکی ہے۔