مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، عوام کی پہنچ سے باہر

مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، عوام کی پہنچ سے باہر

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سستےسمجھنےجانیوالےپروٹین کی قیمتوں میں بھی روزبروز اضافہ ہونے لگا ۔

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جا رہا ہے اور اب عوام کو ایک اور زور کا جھٹکا لگا ہے جہاں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں! عام آدمی کے لیے جو پروٹین کا سب سے سستا ذریعہ ہوا کرتا تھا، وہ اب خواب بنتا جا رہا ہے۔

شہر میں آج بھی برائلر گوشت8 روپے جبکہ2 دن میں 15 روپے مہنگا ہوا  جس کے بعدبرائلر گوشت 475 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔

زندہ برائلر فارم ریٹ300،تھوک 314،پرچون قیمت 328 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی بے قابو ! گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری طرف انڈے مزید 1 روپے اضافے سے 316 روپے درجن جبکہ پیٹی 93160 روپے ہوگئی ہے۔

مرغی، جو کبھی ہر گھریلو کچن کی زینت تھی، اب صرف خواہش بنتی جا رہی ہے، عوام کو حکومت سے فوری ریلیف کی امید ہے، ورنہ آنے والے دنوں میں “مرغی” صرف شادیوں اور دعوتوں میں نظر آئے گی، دسترخوان پر نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *