نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف، طاقتور بیٹری کیساتھ قیمت حیران کن

نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17  متعارف، طاقتور بیٹری کیساتھ قیمت حیران کن

نیا فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ، جنوبی کوریا کی موبائل فونز بنانے والی  کمپنی سام سنگ نے اپنی مشہور ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف کروا دیا ۔

اس  نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 کو کیمروں اور میموری آپشنز کی وجہ سے بہترین سمجھا جا رہا ہے  جو گزشتہ ماہ لانچ ہونے والے گلیکسی ایف 17 کا نیا ورژن ہے۔

 رپورٹ کےمطابق گلیکسی ایم 17 اس سیریز کا سب سے سستا ماڈل ہے اور کمپنی نے اس فون کو 6.7 انچ اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل ہیک؟ یہ نشانیاں نظر آئیں تو فوراً الرٹ ہو جائیں

 اس موبائل فون میں طاقتور بیٹری بھی موجود ہے ، سام سنگ ”ایم 17” کی بیٹری 5 ہزار ایم ایچ ہے اور اسے 25 واٹ تیز چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس موبائل میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے اور کیمرے کی بات ہو تو موبائل فون کے پیچھے 3 کیمرے جبکہ سامنے ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے  تاہم کمپنی کے مطابق کیمرا ٹیکنالوجی کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کیا گیا ہے ، اس فون کے پیچھے مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے جبکہ سامنے کا کیمرہ 13 میگا پکسل کے ساتھ ہے۔

ابتدائی طور پر کمپنی نے اس فون کو محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے،  جس کی قیمت مختلف ممالک  مقامی کرنسی کے مطابق ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : ونڈوز 10 کی سپورٹ ختم، ایک سال تک مفت حاصل کرنے کا آسان طریقہ!

علاوہ ازیں یہ بھی اس فون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے بعد اس فون کی قیمت 55 سے 65 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *