پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے، صارفین کو موبائل ڈیٹا پر سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو فیس بک، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر اپ لوڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی سی ایل ترجمان کا بتانا ہے کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔