پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سکول منگل کو حسبِ معمول کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ وضاحت اس وقت سوشل میڈیا پر تعلیمی ادروں کی بندش سے متعلق مختلف خبریں گردش کرہی ہیں جس کی وجہ سے طلبا اور والدین پریشان ہیں۔ پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنجاب کے تمام سکول کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، کسی بھی ضلع میں سکول یا کالج بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
حالیہ دنوں ہونے والے واقعات کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا جبکہ لاہور، اسلام آباد اور دوسرے شہروں کی موٹرویز کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا۔
اسلام آباد کے بعض سکولوں نے احتیاطی طور پر پیر کے روز جلدی چھٹی دے دی، تاہم پنجاب کے تمام اسکولوں اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں بدھ اور جمعرات کو بھی سکولوں کے معمولات متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، اور تمام تعلیمی ادارے معمول کے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔