پاکستانی تیار سینکڑوں گاڑیاں جاپان اور چین سمیت 20ممالک کو برآمد

پاکستانی تیار سینکڑوں گاڑیاں جاپان اور چین سمیت 20ممالک کو برآمد

پچھلے تین سالوں کے دوران پاکستان میں تیار ہونے والی سینکڑوں گاڑیاں جاپان ، قطر، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 20ممالک کو برآمد کی گئی ہیں۔

 پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر 434گاڑیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک ارب 42کروڑ بنتی ہے ، 2022-23 کے دوران 100گاڑیاں ، 2023-24کے دوران 107جبکہ 2024-25 کے دوران گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

یہ گاڑیاں 108 ایکسپورٹر کمپنیوں کے ذریعے جاپان، افغانستان، قطر، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، لبنان ، لائبیریا، کینیا، سولومن آئی لینڈ ز، نائیجیریا ،امریکا، جبوتی، موزمبیق ، کیمن آئی لینڈ ز ، سری لنکا، چین، برونائی دارالسلام، کھانا، ٹو گو اور بنگلہ دیش کو برآمد کی گئیں ، ان میں ٹیوٹا کرولا آلٹس ، سوزوکی ، الیکٹرک آٹو رکشہ منی و نیز، اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *