نادرا کاایک اور اہم اقدام: شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات کے فوری ازالے کی سہولت

نادرا کاایک اور  اہم اقدام: شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات کے فوری ازالے کی سہولت

نادرا نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنی شکایات کے فوری ازالے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے، نے عوامی سہولت کے لیے یہ نیا اقدام متعارف کرایا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل آفس لاہور کی جانب سے نادرا کے یوٹیوب چینل پر ای کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس ای کچہری کے ذریعے شہری براہِ راست ڈی جی نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور سے سوال کر کے اپنے مسائل اور شکایات کا فوری حل حاصل کر سکیں گے۔

یہ ای کچہری یوٹیوب پر بدھ، 15 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگی۔ ای کچہری کی لائیو اسٹریمنگ دیکھنے کے لیے @nadraofficial وزٹ کریں جبکہ رابطے کے لیے 042-99232809 پر کال کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طلبہ کیلئے خوشخبری! لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا دوبارہ آغاز

مزید براں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشانی کے بغیر کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، شہری درخواست جمع کراتے وقت نادرا کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں ،اسے اپنی بینکنگ ایپ پر سکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔

یہ تمام آپشنزملک بھر میں دستیاب ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے موبائل سے 1777 پر کال کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ شہری نادارا کی کمپلین پورٹلcomplaints.nadra.govt.pk پر بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *