پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر صوبے میں جا کر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں انجام دیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گورنر ہاؤس صرف ایک رسمی عہدہ نہیں بلکہ صوبے میں وفاق کی نمائندگی کا اہم ادارہ ہے، اس لیے گورنر کو عوامی سطح پر متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست کی کہ فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا روانگی کے لیے صوبائی حکومت کا سرکاری جہاز فراہم کیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد پشاور پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنما اداروں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک میں آئین و قانون اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حلف کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کو بدھ کو شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی عدم دستیابی کی صورت میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے مجاز ہونگے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے استعفی دے دیا تھا ، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے اور قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لانا ضروری ہے ۔
فیصلے کے مطابق قانون کے مطابق بغیر تاخیر سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لانا چاہے ، پشاور: گورنر خیبرپختونخوا اپنا آئینی زمہ داری پوری کرتے ہوئے حلف لے ، پشاور: بغیر کسی تاخیر سے یہ عمل مکمل کیا جائے ۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف نہ لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت میں دوران سماعت سخت سوالات و جوابات کا تبادلہ ہوا۔