اباخیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کئے۔
🚨🚨
ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی ۔۔۔ 7 خوارج ہلاک ۔۔۔ پاک فوج نے 14 اکتوبر کو ابا خیل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی ۔۔۔ طالبان بھاگ پر مجبور pic.twitter.com/PD5okA4bBD
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلین اپ آپریشن جاری رہے گا۔
مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنیوالے 30 خوارج جہنم واصل
دریں اثنا پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرکے تشکیل میں آنیوالے 30 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی ، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل کردیا۔
اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا سپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، افغان فورسز نے چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاکستان نے مؤثر جواب دیا۔