انسٹا گرام میں کم عمر صارفین کے لیے مزید پابندیاں

انسٹا گرام میں کم عمر صارفین کے لیے مزید پابندیاں

انسٹا گرام میں کم عمر صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے ان پر پابندیوں کا زیادہ اطلاق کیا جا رہا ہے۔

کمپنی سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام میں ٹین (teen) اکاؤنٹس پر زیادہ سخت نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، میٹا نے ٹین اکاؤنٹس کو سب سے پہلے ایک سال قبل انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا اور 18 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر اس کا اطلاق کیا تھا۔

حال ہی میں میٹا نے فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا تھا جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز سے ان بچوں کی عمر کو شناخت کیا جا رہا ہے جو اپنی عمر چھپاتے ہیں،  اب میٹا نے انسٹا گرام میں ٹین اکاؤنٹس پر پابندیوں کو مزید سخت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف، طاقتور بیٹری کیساتھ قیمت حیران کن

نئی تبدیلیوں کے تحت کم عمر صارفین اب ایسے اکاؤنٹس کا مواد دیکھ یا انہیں فالو نہیں کرسکیں گے جو اکثر نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں، میٹا کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کو 18 سال سے کم عمر صارفین کی ریکومینڈینشز یا سرچ رزلٹس میں بلاک کر دیا جائے گا۔

انسٹا گرام کی جانب سے کم عمر صارفین کو مختلف سرچ اصطلاحات جیسے الکوحل کے استعمال سے بھی روکا جائے گا، انسٹا گرام کی جانب سے لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ اسٹیٹس میں زبردست فیچر کا اضافہ

والدین یہ سیٹنگ ان صارفین کو پلیٹ فارم میں کسی کمنٹ تک رسائی سے روکنے کے لیے استعمال کرسکیں گے، یہاں تک کہ ان کی اپنی پوسٹس کے کمنٹس کو دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوگا، میٹا کی جانب سے والدین کے لیے ایک نئے رپورٹنگ فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر ایسے والدین کے لیے ہوگا جو اپنے بچوں کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو پیرنٹل کنٹرول سیٹنگ سے مانیٹر کر رہے ہونگے ، اس فیچر کے ذریعے والدین مخصوص پوسٹس کو اس وقت فلیگ کر سکیں گے جب انہیں لگے گا کہ یہ نامناسب ہے۔

میٹا کے مطابق نئی تبدیلیوں کا اطلاق بتدریج ہوگا اور سب سے پہلے امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *