عوام کو ایک اوربڑا دھچکا، گھی اور آئل مہنگے ہوگئے ،شہری بلبلا اٹھے

عوام کو ایک اوربڑا دھچکا، گھی اور آئل مہنگے ہوگئے ،شہری بلبلا اٹھے

ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک با رپھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کے باعث پہلے ہی مہنگائی سے پریشان شہریوں کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 610 روپے جبکہ کوکنگ آئل 605 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح درجہ دوم گھی 550 روپے اور درجہ سوم 480 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے تاہم قیمتوں میں اس اضافے نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب نجی کمپنیوں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر 5 کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے جبکہ چھوٹے ریٹیل اسٹورز پر یہی تھیلا 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کو ایک اور بڑی سہولت دے دی

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں معمولی کمی کے باوجود گھی اور آئل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے مجموعی مہنگائی کے دباؤ کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء مہنگی ہونے سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *