خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں سوات موٹر وے ٹنل 3 کے قریب ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا، جہا٘ں ٹرک الٹ کر سیکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں چار شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سوات اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے تھا، ٹرک میں سوار افراد سردی شروع ہونے سے پہلے گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے تھے۔