طالبان کا آخری پروپیگینڈا بھی بے نقاب! سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے، آئی جی، ایف سی بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی
Home - Pakistan - طالبان کا آخری پروپیگینڈا بھی بے نقاب! سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے، آئی جی، ایف سی بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی
طالبان کی جانب سے سپن بولدک گیٹ کو تباہ کرنے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو گئے۔
آئی جی فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان نے بابِ دوستی (سپن بولدک گیٹ) کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی، جس سے واضح ہوگیا کہ گیٹ مکمل طور پر سلامت ہے۔
گزشتہ روز افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پھیلایا تھا کہ انہوں نے سپن بولدک گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا ہے، تاہم حقیقت میں افغانستان کی جانب والا گیٹ متاثر ہوا تھا، جبکہ پاکستان کی حدود میں موجود سپن بولدک گیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آئی جی ایف سی نارتھ نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرحدی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور طالبان کا تمام پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ کن دعوے ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ طالبان جھوٹے اور فریب کار گروہ ہیں جو خود کو مذہبی ظاہر کرتے ہیں مگر اپنے وعدوں سے منحرف ہیں۔