سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے پروفائلز کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو یہ جاننے میں مدد دینا ہے کہ جس اکاؤنٹ سے وہ رابطہ کر رہے ہیں، وہ کسی حقیقی شخص کا ہے یا کسی بوٹ یا جعلی شناخت کا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، اس نئی اپ ڈیٹ کے تحت پروفائلز پر اب اضافی تفصیلات ظاہر ہوں گی، جن میں اکاؤنٹ بننے کی تاریخ، صارف کا مقام، یوزرنیم کی تبدیلیوں کی تعداد اور ایکس پر سرگرمیوں کی نوعیت شامل ہوگی۔
یہ اقدام مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، کیونکہ اب اے آئی کی مدد سے ایسے بوٹس بنانا ممکن ہو گیا ہے جو انسانوں کی طرح گفتگو کر سکتے ہیں۔
نئے فیچر کی بدولت اگر کسی پروفائل میں یہ دکھایا گیا ہو کہ صارف امریکا میں ہے، مگر اس کی سرگرمی کسی دوسرے ملک سے ہو رہی ہے، تو یہ تضاد مشکوک شناخت کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
When you read content on X, you should be able to verify its authenticity. This is critical to getting a pulse on important issues happening in the world.
As part of that, we’re experimenting with displaying new information on profiles, including which country an account is… pic.twitter.com/OYgT1OiJdA
— Nikita Bier (@nikitabier) October 14, 2025

