لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر لگوانے والے کمرشل اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر لگوانے والے کمرشل اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیسکو نے دوسری جانب دو کی بجائے ایک اے آیم آئی سمارٹ میٹر لگانے کے حوالے سے بھی ورکنگ شروع کر دی ہے اور نیو الیکٹرک کنکشنز لگانے کے لیئے بھی ایک ہی سمارٹ ایل ٹی ٹو او یو میٹر لگا نے کی بھی تجویز دی ہے۔
لیسکو نے بڑے صنعتی اور کمرشل صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ میٹر لگوانے پر بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے لیسکو نے واضح کیا ہے کہ سولر پر منتقل ہونے والے صنعتی اور لمرشل صارفین کے نیو کنیکشنز کے لیئے دو میٹر لگائے جاتے تھے جن میں ایک بلنگ اور ایک بیک اپ میٹر ہوتا تھا۔ تاہم لیسکو کی جانب سے پالیسی شفٹ کیوجہ سے سمارٹ میٹرز لگائے جا رہے ہیں.
اس حوالے سے لیسکو چیف نے واضح کیا ہے نیو میٹرز کی تنصیب سے بلنگ کنٹرول روم سے کی جائے گی تو بیک اپ میٹر کی ضرورت نہیں ہے اور بیک اپ میٹر کی جگہ کمپنی کے پاس کنٹرول روم میں ڈیٹا موجود ہو گا۔
اور اس طرح سے نیو کنیکشن میں صارفین کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 25ہزار تک کی بچت ہو گیئ۔
اور نئی پالیسی کے تحت بلنگ اور بیک اپ کی جگہ ایک ہی سمارٹ میٹر کی تنصیب کی جا رہی ہے جس کی بنیاد پر بلنگ ہوگی۔ جس سے صارفین کو نا صرف مالی فائدہ ہو گا بلکہ اس کیساتھ ساتھ بجلی چوری اور اوور بلنگ کی شکایات کا بھی سدِ باب ہو سکے گا۔ اور ایک میٹر کی وجہ سے صارفین کو 80 ہزار تک کی بچت ہوگئ۔