پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

ترجمان ماری انرجیز کی جانب سے سندھ کے شہرڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا گیا ، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔

حکام کے مطابق کنواں 12 ستمبر 2025 کو کھودا گیا،گہرائی 1195 میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل،3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بند مائیکروویو ، ٹی وی اور چارجر بھی بجلی کا بل بڑھاتے ہیں؟

ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔

ماری انرجیز کی جانب سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے، جو پاکستان کو توانائی کی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سندھ نے 20اور 21اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

اس کامیابی سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا اور توانائی کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *