نیب کی درخواست پرعدالت کا ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم

نیب کی درخواست پرعدالت کا ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم

کراچی کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملک ریاض کی ملکیت مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی اجازت دے دی۔

نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ آرڈیننس کی سیکشن 8 کے تحت ریفرنس زیر سماعت ہے اور تحقیقات کے دوران مالی بے ضابطگیوں کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں رپورٹ کے مطابق مال آف اسلام آباد کا پلاٹ سال 2014 میں ایاز خان اور وقار رفعت نے خریدا تھا ۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ منصوبہ دراصل ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کے زیر انتظام تھا نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ ویکی ٹریڈنگ کمپنی جو اس منصوبے میں ملوث ہے، ملک ریاض کے بھائی فرحت حسین اور بھتیجے وسیم رفعت کی ملکیت ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک ریاض اور علی ریاض منی لانڈرنگ کیسز میں اشتہاری قرار

مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کے لیے یہ درخواست 27 مارچ کو عدالت میں جمع کرائی گئی تھی مذکورہ شاپنگ سینٹر اسلام آباد کے ایف 7 سیکٹر، بلو ایریا کے پلاٹ نمبر 65-این پر قائم ہے۔
یادر رہے کہ احتساب عدالت ملک ریاض ان کے بیٹوں اور دیگر آٹھ شریک ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ کئی بار جاری کر چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *