سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک روز میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 141 ڈالر اضافہ ہوگیا۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعہ   24 قیراط کا فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 12 ہزار 89 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 11 ہزار 82 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 87 روپے تک پہنچ گیا، جو پہلے 3 لاکھ 48 ہزار 5 روپے تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 141 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ فی اونس 4 ہزار 358 ڈالر ہوگئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 217 ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مزید مہنگا ، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 167 روپے بڑھ کر 5 ہزار 504 روپے ہوگئی، جو پہلے 5 ہزار 337 روپے تھی، جبکہ 10 گرام چاندی 143 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 718 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 4 ہزار 575 روپے تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.67 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 54.17 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *