پنجاب حکومت نے سردیوں کی آمد کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیا شیڈول 16 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور یہ 31 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکولز صبح 8:45 بجے تا 2:45 بجے (پیر تا جمعرات) کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز 12:30 بجے تک ہوں گی۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکولز صبح 8:30 بجے تا 2:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک جاری رہیں گی۔
اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے بھی نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
لڑکوں کے ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ 8:45 بجے تا 12:45 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:30 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ 1:00 بجے تا 5:00
بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 2:00 بجے تک جاری رہے گی۔
لڑکیوں کے ڈبل شفٹ اسکولز میں صبح کی شفٹ 8:30 بجے تا 12:30 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی، جبکہ دوپہر کی شفٹ 12:45 بجے تا 4:45 بجے (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 1:45 بجے تا 4:45 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرمائی اوقات کار میں یہ تبدیلی موسم کی شدت کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے اور تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔