پاک فوج اور پاک فضائیہ کی افغانستان میں جوابی کارروائی، گل بہادر گروپ کے ٹھکانے تباہ، اہم کمانڈر سمیت 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک

پاک فوج اور پاک فضائیہ کی افغانستان میں جوابی کارروائی، گل بہادر گروپ کے ٹھکانے تباہ، اہم کمانڈر سمیت 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک

پاکستان نے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر گروپ پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کاری ضرب لگائی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کچھ دیر قبل پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحدی پٹی میں افغانستان کے اندر واقع خارجی گل بہادر گروپ کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے سرگرم خوارج نے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی ناکام کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد خوارج واصلِ جہنم کیے جا چکے ہیں۔ ان کارروائیوں میں خوارج کے کئی اہم ٹھکانے اور کمانڈ مراکز تباہ کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گل بہادر گروپ نے آج شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی کے ذریعے ناکام حملے کی کوشش کی، جس میں پاک فوج کا ایک سپاہی جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھین: افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کی پناہ گاہوں پر اسٹرائیکس کر دی

سرکاری ذرائع کے مطابق گل بہادر گروپ کے خوارج کے خلاف کارروائیاں انتہائی درستگی کے ساتھ کی گئیں۔ ان پریسیژن اسٹرائیکس میں گروپ کی قیادت سمیت 60 سے زائد خارجیوں کے مارے جانے کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحدی خودمختاری اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے کی گئیں، تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف مزید حملوں کی کوششوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *