صارفین ہوشیار ، زیادہ میسجز بھیجنے پر واٹس ایپ کی نئی وارننگ

صارفین ہوشیار ، زیادہ میسجز بھیجنے پر واٹس ایپ کی نئی وارننگ

میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اسپام اور غیر ضروری پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے، جو صارفین اور کاروباری اداروں کو نامعلوم نمبروں پر پیغامات بھیجنے کی حد مقرر کرے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ اس فیچر کو مختلف ممالک میں آزمائشی مرحلے میں جانچ رہا ہے اور  اس نظام کے تحت، ہر ماہ پیغامات بھیجنے کی ایک مخصوص حد طے کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم افراد یا اکاؤنٹس کو نہیں بھیجے جا سکیں گے۔

اگر کوئی صارف یا بزنس اکاؤنٹ اس مقررہ حد کے قریب پہنچے گا، تو واٹس ایپ پر ایک وارننگ ظاہر ہوگی جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ مزید کتنے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

یہ فیچر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ صارفین اچانک مکمل بلاک ہونے کے بجائے بروقت مطلع ہو کر احتیاط کر سکیں۔

میٹا کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد واٹس ایپ کے بزنس ایکو سسٹم کو محفوظ بنانا اور پلیٹ فارم پر اسپام سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

واضح رہے کہ عام صارفین اس حد سے متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ فیچر خاص طور پر ان اکاؤنٹس کے لیے ہے جو بڑی تعداد میں غیر مطلوبہ پیغامات بھیجتے ہیں۔

اس میں ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اگر کوئی پیغام بھیجا جائے اور اس کا جواب موصول ہو جائے، تو وہ پیغام اس حد میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میںؤ واٹس ایپ ایک سادہ میسجنگ ایپ سے آگے بڑھ کر ایک مکمل رابطہ پلیٹ فارم بن چکا ہے تاہم، اس کے ساتھ ساتھ اسپام، فراڈ اور غیر ضروری پیغامات کی بھرمار بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے یہ نیا فیچر ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ پر روز بروز صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اسی کے ساتھ اسپام، فراڈ اور غیر اخلاقی مواد جیسے مسائل میں اضافے کی صورت میں پلیٹ فارم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کو زیادہ محفوظ، مؤثر اور صارف دوست بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف، طاقتور بیٹری کیساتھ قیمت حیران کن

 واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا اقدام نہ صرف غیر ضروری پیغامات پر قابو پانے میں مدد دے گا بلکہ صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گا، جو کسی بھی پلیٹ فارم کی کامیابی کے لیے بنیادی عنصر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *