سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی کا نئی ٹیم سے رابطہ

سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی کا نئی ٹیم سے رابطہ

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم سے رابطہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب  سہ ملکی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سہ ملکی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کرکٹ بورڈ بھی بھارتی ڈگر پر چل نکلا،  پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز سے متعلق بڑا اعلان

واضح رہے کہ حال ہی میں  افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔

افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کی منسوخی کا اعلان کیا ۔

افغانستان بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں یہ سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈول ہے، سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین سے آئوٹ

اس سے قبل، متحدہ عرب امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز کھیلی گئی تھی جس کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *