دنیا کے بڑے مقروض ممالک کی فہرست جاری، امریکا پر سب سے زیادہ قرضہ، پاکستان کا 33 واں نمبر

دنیا کے بڑے مقروض ممالک کی فہرست جاری، امریکا پر سب سے زیادہ قرضہ، پاکستان کا 33 واں نمبر

عالمی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو نے دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان 33 ویں نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پر مجموعی قومی قرضہ 260اعشاریہ 8 ارب ڈالر ہے جبکہ فی شہری اوسط قرضہ 543 ڈالر بنتا ہے۔ اس فہرست میں بنگلہ دیش کا قومی قرضہ 177اعشاریہ 6 ارب ڈالر ہے، جو فی شہری تقریباً 611 ڈالر کے برابر ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ مقروض ملک امریکا قرار پایا ہے جس پر 32اعشاریہ 9 کھرب ڈالر کا قرضہ ہے۔ یہ رقم اوسطاً ہر امریکی شہری پر 76 ہزار ڈالر کے قرض کے برابر بنتی ہے۔

چین 15 کھرب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان 10اعشاریہ 9 کھرب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے، جس پر مجموعی عوامی قرضہ 3 کھرب ڈالر ہے، جو فی بھارتی شہری تقریباً 504 ڈالر بنتا ہے۔

دیگر ٹاپ 10 ممالک میں برطانیہ اور فرانس (دونوں 3اعشاریہ 4 کھرب ڈالر)، اٹلی (3اعشاریہ 1 کھرب ڈالر)، جرمنی (2اعشاریہ 8 کھرب ڈالر)، کینیڈا (2اعشاریہ 3 کھرب ڈالر) اور برازیل (1اعشاریہ 8 کھرب ڈالر) شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان دنیا کے کم ترین مقروض ممالک میں شامل ہے، جس پر صرف 1اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا قرضہ ہے، یعنی فی شہری محض 30 ڈالر کا بوجھ ہے۔

مسلم اکثریتی ممالک میں انڈونیشیا سب سے زیادہ مقروض ملک قرار پایا ہے جس پر 543 ارب ڈالر کا قرضہ ہے، اس کے بعد مصر (377 ارب ڈالر)، ترکی (330 ارب ڈالر)، سعودی عرب (280 ارب ڈالر) اور ملائشیا (278 ارب ڈالر) کے نام شامل ہیں۔

یہ فہرست عالمی معیشتوں میں قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور مالیاتی عدم توازن کی نشاندہی کرتی ہے جس کے اثرات ترقی پذیر ممالک خصوصاً جنوبی ایشیا پر گہرے انداز میں مرتب ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *