ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملک میں چینی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، اور عام آدمی کی قوتِ خرید نیچے جا رہی ہے، ملک کے ٘مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی  کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی فی کلو 185 سے 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 180 روپے کلو تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے، گزشتہ ماہ چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان ! سبزیوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل یہاں چینی 190 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

 لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179 روپے کلو تھی، فیصل آباد میں فی کلو چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ ماہ 185 روپے فی کلو دستیاب تھی ، ملتان میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو ہو گئے ہیں، گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 185 روپے کلو تھی۔

کراچی میں فی کلو چینی 195 سے 200 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ چینی کے فی کلو نرخ 190 روپے تھے، کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ ماہ یہاں چینی کی قیمت 190 روپے کلو تھی۔

چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے ایک بار پھر مہنگائی کے خلاف حکومتی دعوؤں پر سوال اٹھا دیے ہیں، عوام کی جانب سے شکایات بڑھ رہی ہیں جبکہ حکومتی ادارے قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

 دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے اور کیا عوام کو مہنگائی سے کوئی ریلیف مل پائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی بے قابو ! گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

 حکومت وقت کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، شفاف پالیسی کے ذریعے قیمتوں کو قابو میں لائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *