ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کےلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں  کےلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور تجدید کروانے والوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق، موبائل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید سمیت دیگر سہولیات ایک ہی جگہ پر میسر ہوں گی۔ جدید سہولیات سے آراستہ اس یونٹ میں *لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور ویمن لائسنسنگ* کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جس سے عوام کو بآسانی اپنی دستاویزات مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسٹاف عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور ہمدردانہ رویہ اپنائے تاکہ شہریوں کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج ، چیف ٹریفک آفیسر عدالت میں طلب

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی لی اور کہا کہ یہ اقدام عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک *انقلابی قدم* ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام کو وقت اور وسائل کی بچت ہوگی اور انہیں سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

حکام کے مطابق، موبائل پولیس اسٹیشنز نہ صرف شہری علاقوں میں بلکہ گرلز ایجوکیشن سینٹرز، ورکنگ ویمن اور دور دراز علاقوں میں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ اس سہولت سے عوام کو بہتر رسائی حاصل ہوگی اور روزمرہ کے ضروری امور مزید آسانی سے انجام دیے جا سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *