مرغی کی قیمت میں بڑی کمی،فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

مرغی کی قیمت میں بڑی کمی،فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

لاہور میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوامی بجٹ پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت 29 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 403 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاہم مختلف مارکیٹوں میں صاف شدہ (صافی) گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے صارفین میں الجھن پیدا ہو گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ ریٹس میں نمایاں فرق ان کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ہول سیل ریٹ 264 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 278 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ پولٹری تاجروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کی بنیادی وجہ مرغیوں کی پیداوار میں اضافہ اور مارکیٹ میں رسد کا بہتر ہونا ہے، جس سے قیمتوں میں وقتی کمی ممکن ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی درجن انڈے ایک روپے اضافے کے بعد 325 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جب کہ ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 9 ہزار 630 روپے تک جا پہنچی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *