چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھوکا دورۂ رومانیہ، اہم دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھوکا دورۂ رومانیہ، اہم دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

چیف آف دی ایئر اسٹاف، پاکستان ایئر فورس، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’یومِ فضائیہ‘،’پاک ائیر فورس جدید جنگ کے لیے خلا اور سائبر صلاحیتوں سے لیس ہو رہی ہے، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

دورے کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریئل بارابوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کی فضائی افواج کے درمیان آپریشنل تعاون بڑھانے، مشترکہ فضائی مشقوں، تبادلہ پروگراموں، اور فضائی و زمینی عملے کی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رومانیہ ایئر فورس ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ایئر چیف کو ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فضائی سربراہان نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور عالمی و علاقائی استحکام کے قیام میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر ادارہ جاتی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:عثمان یوسف کی قربانی اہلِ وطن کے لیے مشعل راہ ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی شہید سکوارڈن لیڈر کے گھر آمد

لیفٹیننٹ جنرل بارابوئی نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، خاص طور پر بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابیوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان ایئر فورس کی انڈجینائزیشن (خود انحصاری) کے شعبے میں پیش رفت کو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں فضائی سربراہان نے فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں دفاعی صنعتی شراکت داری کے امکانات پر بھی غور کیا۔

ایئر چیف کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان عسکری تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے امن، ترقی اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سیکیورٹی ماحول میں عسکری اشتراک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *