پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑنے پر ہر حال میں مدد کریں گے، ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی

پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑنے پر ہر حال میں مدد کریں گے،  ترجمان  وزیراعظم مشرف زیدی

وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کی جائے گی۔

بین الاقوامی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی سوال ہی نہیں کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔

مشرف زیدی نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر،سعودی عرب سے دو متبادل راستوں کے ذریعے تیل کی درآمد شروع

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *