امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر وینزویلا سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلرز کے خلاف اعلان جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا منشیات لارہے ہیں ہم انہیں مار ڈالیں گے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ وہ سمندر کے راستے امریکا میں منشیات کا داخلہ روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، تاہم وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیاروں سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا  کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اور میکسیکو کو ڈرگ کارٹیل چلارہے ہیں۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کررہا ہے، اس کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے نتائج مثبت ہوں گے۔

روسی تیل کمپنیوں پر پابندیوں سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ روس کو 6 ماہ بعد پتا چلے گا کہ پابندیوں کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی 2 بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر پابندیاں عائد کیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی پیوٹن کو سخت وارننگ، یوکرین جنگ پر نیا سفارتی دباؤ

اس حوالے سے امریکی حکام نےاس  اُمید کا ظہار کیا ہے کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دباؤ بڑھے گا اور صدر پیوٹن مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

ایک  سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پنگ کے مابین ملاقات طے

دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پنگ کے مابین ملاقات 30 اکتوبر کو جنوبی کوریا میں ہو گی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں صدور کے مابین یہ ملاقات ایشیا سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہو گی۔

امریکہ اور چین کے صدر کے مابین اس ملاقات کے لیے گذشتہ کئی ہفتوں سے کام ہو رہا تھا لیکن اقتصادی لحاظ سے دنیا کے دو بڑے ممالک کے مابین تناؤ کے سبب ممکنہ ملاقات پر کئی سوالات اُٹھ رہے تھے۔

صدر ٹرمپ نے چین کو دھمکی دی تھی کہ اگر چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی نہ اُٹھائی تو امریکہ نومبر سے چینی مصنوعات پر سو فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ، چینی صدر سے اہم ملاقات متوقع

امریکی صدر ٹرمپ کے دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی چین کے صدر شی کے ساتھ باضابطہ ملاقات ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *