اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر

اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر

اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی، کیا گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قبل از وقت چھٹیاں دی جائیں گی۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے ، جس سے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث آئندہ دنوں میں اسموگ کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

آج پھر لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حد 362 تک پہنچ گیا۔ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کئے تھے، بعد ازاں تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع بھی کی گئی تھی،اس سال حکومتِ پنجاب اور محکمۂ تعلیم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال سکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو پرائمری سطح کے اسکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث مشرقی پنجاب کے شہروں میں فضائی معیار مزید خراب ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلودہ فضا میں سانس کی بیماریوں، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بچے، بزرگ اور مریض اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *