بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے استقبال کے لیے اسپیشل فین زون بنانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے استقبال کے لیے اسپیشل فین زون بنانے کا اعلان کردیا۔ بابرستان کے نام سے فین زون کا افتتاح 17 دسمبر کو سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ کے موقع پر کیا جائے گا، بابر پہلی بار بگ بیش لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

