پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا سنسنی خیز دوسرا مرحلہ جاری ہے ، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو 22 میچز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست رہنے والی پشاور زلمی کی ٹیم 5 میچز میں 4 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 11 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ میں بارش کی وجہ سے پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔
ملتان سلطانز پانچ میچز میں 4 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اپنے چھٹے میچ میں حیدرآباد کنگز مین سے ہارنے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 6 میچز میں 3 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
اسی طرح چوتھی پوزیشن پر کراچی کنگز 5 میچز میں 3 فتوحات اور 2 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس پر موجود ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہےجس نے اپنے پانچ میچز میں 2 فتوحات اور 3 ناکامیوں کے بعد 4 پوائنٹس بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ حیدرآباد 6 میچز میں 2 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد چھٹی اور دفاعی چیمپین لاہور قلندرز 5 میچز میں 2 فتوحات اور 3 شکستوں کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے ۔